نقدی اور20لاکھ کے زیورات چوری ،2گرفتار
سلی گوڑی،20،جون : پولس نے دو افراد کو سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 9 کے ایس پی مکھرجی روڈ منیش اگروال کے گھر میں چوری کے سلسلے میں دو ملزموں کوگرفتار کیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ان کے نام بٹو اگروال اور مریم خاتون ہیں۔غور طلب ہے کہ 18 جون کو منیش اگروال کے گھر سے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت ہزاروں روپے نقدی چوری ہوگئی تھی۔ خالدہ چوکی میں شکایت درج کرنے کے بعد ، تفتیش میں مصروف پولس نے واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم بٹو اگروال اور مریم خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولس نے ملزم سے چوری شدہ سونے کے زیورات سمیت تقریباً75ہزار روپئے نقدبھی برآمد کرلی ہے۔ دوسری طرف ، بِٹو اگروال منیش اگروال کا بھائی بتایا جاتا ہے۔پولس نے آج ملزمین کوسلی گوڑی عدالت میں پیش کیاگیا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.