Take a fresh look at your lifestyle.

ستمبر21 سے بھاڑے میں اضافے کو لے کر ٹیکسی ہڑتال

کولکاتا۔ 19ستمبر : ٹیکسی بھاڑے میں اضافے کو لے کر ائے آئی ٹی یو سی سے تسلیم یونین نے صاف بتادیا ہے کہ ٹیکسی کرائے میں اضافے کو لے کر یونین 21ستمبر کو چوبیس گھنٹے کا ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور اسی دن ٹرانسپورٹ دفتر کے سامنے ٹیکسی ڈرائیور اور ٹیکسی کے مالکان بھی وہاں دھرنے پر بیٹھ جائیں گے حالانکہ 7ستمبر کو یہ ہڑتال ہونے کی بات تھی مگر اس دن لاک ڈاﺅن جار ی ہونے سے اس کو ملتوی کرکے 21ستمبر کو کہا گیا ۔ یہ ہڑتال آئے دن ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسی بھاڑے میں بڑھو تری کیلئے یونین نے بلایا ہے کیونکہ ٹیکسی ڈرائیور اور ان کے مالکان کی آمدنی میں اس مہنگائی کے تحت کوئی بھی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے پھر یکم اگست سے ہی سرکارکی طرف بنادیکھے ہی ٹیکسی یونین نے کرائے میں خود سے اضافہ کردیا اور اس طرح ٹیکسی میں بیٹھتے ہی 50روپئے کرایہ شروع ہوجائے گا پھر کیلو میٹر کے مطابق کرائے میں اضافہ ہوتا رہے گا بعد میں جب حکومت کی ناراضگی اور ٹیکسی میں بیٹھنے والوں نے ٹیکسی کو درگزر کرنے لگے تو ٹیکسی کے مالکان نے پھر سے وہی کرایہ رہنے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.