Take a fresh look at your lifestyle.

اگست22 سے آن لائن ”لوک عدالت“ کا افتتاح

کولکاتا۔ 5اگست : 8اگست کو مکمل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہائی کورٹ کا لوک عدالت اب 22اگست کو ہوگا۔ اعلان کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ نے آن لائن کے ذریعہ لاک عدالت 8اگست کو کروانے جارہا تھا ۔ مگر اب جبکہ لاک ڈاﺅن میں سختی آئی تو یہ لوک عدالت آئندہ 22اگست کو ہوگا۔ ہائی کورٹ کے لیگل سروس کمیٹی کی جانب سے یہ خبر ملی ہے کہ 22اگست کو ہائی کورٹ کا لوک عدالت ٹھیک ساڑھے دس بجے آن لائن سے افتتاح چیف جسٹس ٹی وی این رادھا کرشنن کریں گے ۔ اس موقع پر وہاں ریاستی قانون کے ماہر ایکزیکٹیو چیئرمین وجسٹس سنجیو بندو پادھیائے اور ہائی کورٹ کے لیکل سروس کمیٹی کا چیئرمین و جج سومین سین ہوں گے اسی دن 12بجے سے تین ڈویژن کے بنچ کے ”لوک عدالت کے “ کام کاج کی بھی شنوائی ہوگی ۔ سوموار کو ہائی کورٹ کے لیگل سروس کمیٹی کے سکریٹری اجے کمار مکھو پادھیائے نے یہ بتایا کہ بنک ۔ بیمہ پنشن ، بجلی کا معاملہ ، حادثات ، گریجویٹی فنڈ وغیرہ کا سارا معاملہ بھی نپٹایا جائے گا ۔ اس لوک عدالت میں ۔ خاص ذرائع کے مطابق اس وقت کل 122معاملہ شنوائی کیلئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.