مالدہ،5،ستمبر:مالدہ ضلع کے تھانہ انگلش بازار کی پولس نے انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر گذشتہ رات دوا سمگلروں کو مادھوگھاٹ کے علاقے سے 3 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ ضبط شدہ تمام نوٹ دو ہزار روپے کے ہیں۔ اسمگلروں کے نام ابوبکر (19) اور دالو میاں (18) ہیں۔یہ دونوں کالیاچک علاقہ کے رہائشی ہیں۔ پولس نے آج دونوں کو مالدہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا ، اسی کے ساتھ ہی پولس نے اسمگلروں سے باز پرس کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مادھوگٹ کے علاقے سے تین اسمگلروں کو تین لاکھ روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ان کے پاس سے دو ہزار کے ڈیڑھ سو جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات دونوں قومی شاہراہ پر 31 نمبر ملے تھے۔ جعلی نوٹ والی گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے پولس نے مہم چلائی اور دونوں کو گرفتار کرلیا۔
Comments are closed.