Take a fresh look at your lifestyle.

امیت شاہ کی کوروناانفیکشن کے بعد گورنر سمیت تین ایم پی کورنٹائن

کولکاتا،3اگست:امت شاہ کی کورونا انفیکشن ہونے کے بعدبنگال کے گورنر اورریاستی تین بی جے پی ممبران پارلیمان نے خود کوکورنٹائن کرلیاہے۔جن میں بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ، مرکزی وزیر اور آسنسول کے رکن پارلیمنٹ ، بابول سپریوبھی شامل ہیں۔ ان لوگوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔جنہیں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ان میں تین دیگر ممبران پارلیمنٹ میں ، کوچ بہار کے رکن پارلیمنٹ نشیتھ پرمانک ، وشنو پور کے رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ریاستی صدر اور راناگھاٹ سے ممبر پارلیمنٹ جگن ناتھ سرکار شامل ہیں ، جنھوں نے خود کو الگ تھلگ قرنطین کر لیا ہے۔گورنر نے ٹویٹ کیا کہ وہ 20 جولائی کو دہلی میں شاہ سے ملے تھے۔ دہلی سے آنے کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو قرنطین کر لیا۔ 24 جولائی کو انہوں نے کوروناجانچ بھی کرائی ۔ جس کی رپورٹ منفی تھی۔ گورنر نے کہا کہ وہ فی الحال قرنطین میں ہیں۔ دوسری طرف ، مرکزی وزیر بابول سپریو نے ٹویٹ کیا اور اس حقیقت پر تشویش کا اظہار کیا کہ وزیر داخلہ شاہ کو کورونا مثبت پایا گیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہمیشہ کام میںمصروف رہنے والی شخصیت ہیں۔ بابل نے مزید بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں شاہ سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا۔ ڈاکٹر نے انہیں منگل تک قرنطین میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ میں نے اپنے آپ کو ہوم کورنٹائن کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں بوڑھے ماں باپ اور ایک چھوٹا بچہ ہے۔ تاہم ، فی الحال ان میں سے کسی میں بھی انفیکشن کا کوئی نشان نہیں ہے۔ ادھر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سویمترا خان ، جنہوں نے دو دن قبل وزیر داخلہ شاہ سے ملاقات کی تھی ۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ واضح ہو کہ اب تک ملک میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے اور 38 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.