Take a fresh look at your lifestyle.

30کیلو گانجہ کیساتھ اسمگلر گرفتار

سلی گوڑی،25،جون :سلی گوڑی پولس کمشنریٹ کے ماتحت این جے پی تھانے کی پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک نوجوان کو 30 کلو بھنگ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم کا نام سعیدول ہے۔ وہ شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا کا رہائشی ہے۔پولس ذرائع کے مطابق انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ملزم کو گذشتہ رات این جے پی اسٹیشن کے تحت پھول باڑی علاقے میں سادے وردی میں چھاپہ ماری کے دوران گرفتار کیا گیا۔ وہ گانجہ کے ساتھ کہیں جانے کےلئے بس کا انتظار کر رہا تھا۔ اسی دوران پولس نے اسے پکڑ لیا۔ جمعرات کو اسے جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.