30
جلپائی گوڑی،29 مئی:جلپائی گوڑی تھانہ کی پولس نے مکئی کی آڑ میں 30لاکھ روپئے کے گانجہ اسمگلنگ معاملے میں اسمگلر کوگرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ اسمگلر کا نام شاہد الحق ہے۔ وہ ٹرک مالک کے ساتھ ڈرائیور بھی ہے۔ ملزم کا تعلق آسام کے ضلع دھوبری کے گولک گنج علاقے سے ہے۔ انٹلیجنس کی بنیاد پر جمعہ کے روزجلپائی گوڑی کے پہاڑ پورسے منسلک تیستا سیتو علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 12 پہیے والے ٹرک کو پکڑ کر گانجہ بڑی کھیپ کو پکڑ ا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ بھنگ کوچ بہار ضلع کے نشی گنج علاقے سے بہار اسمگل کیا جارہا تھا۔ یہاں بھنگ کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولس نے قومی شاہراہ پر 31 نمبر پر گھات لگا کر ٹرک کا انتظار کرنا شروع کیا۔ جب ٹرک سڑک پر ظاہر ہوا تو پولس اس کے پیچھے ہو گئی پولس کوآتے دیکھ کر ٹرک کے ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولس نے اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران مکئی کی بوری کے نیچے ٹرک سے بھاری تعداد میں بھنگ پیکٹ پکڑے گئے۔ پولس نے بتایا کہ ضبط شدہ گانجے کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے ، ملزم سے باز پرس کی جارہی ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.