Take a fresh look at your lifestyle.

ستمبر30 تک اسکول اور کالج بند ریاستی حکومت کا نیاجاری سرکلر

کولکاتا،/31اگست:ریاستی حکومت نے ان لاک 4کے تعلق سے آج نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 30ستمبر تک ریاست کے تمام اسکول، کالج اور دیگر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کے جتنے بھی کینٹونمینٹ زون ہیں وہاں پر 30ستمبر تک مکمل لاک ڈاو¿ن رہے گا۔ اس کے علاوہ گرین زون والے علاقوں میں 21ستمبر کے بعد عرضی کے مطابق اوپن تھیٹر اور سنگل اسکرین تھیٹر کو منظوری ملے گی۔ خیال رہے کہ ستمبر ماہ میں 7، 11اور 12تاریخ کو ریاست میں مکمل لاک ڈاو¿ن رہے گا۔ اس بات پر اپوزیشن پارٹیوں نے اعتراض بھی جتایا۔ ریاستی حکومت نے یہ بھی سرکلر جاری کیا کہ اکتوبر مہینے میں ہی کالجوں میں امتحانات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے سرکلر کے مطابق اس بار لاک ڈاو¿ن کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.