Take a fresh look at your lifestyle.

سونیکا معاملے کی چار شیٹ تیار درگا پوجا کے بعد قانونی کارروائی

کولکاتا،15ستمبر: سونیکا سنگھ کے معاملے کو لے کر وکرم چٹو پادھیائے کے خلاف کورٹ کی شنوائی پوجا کے بعد سے ہی شروع ہو جائے گی۔ سونیکا کے مرنے کے ساڑھے تین بر سوں کے بعد عدالت نے معاملے کی چارج شیٹ ترتیب دی۔ غیر اختیاری اس قتل کے خلاف عدالت نے ہی چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی اور اب ماڈل کے قتل کے خلاف پوجا کے بعد سے ہی قانونی کارروائی شروع ہوجائے گی۔ اس خبر کے آتے ہی ماڈل سونیکا کے دوستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک سہیلی کا یہ کہنا تھا کہ معاملے نے اتنا طویل کھینچا کہ ساڑھے تین بر سوں کا عرصہ گزر گیا۔ ابھی بھی قانونی لڑائی آسان نہیں ہے۔ اب ہم لوگ یہی دعا کریں گے کہ سونیکا کو انصاف ملے۔ یاد رہے کہ29 اپریل 2019 کو گہری رات میں سونیکا سنگھ چوہان جو ماڈل بھی تھی اس کا قتل ہوا تھا او رجس گاڑی میں وہ سوار تھی اس گاڑی کو اداکار کورمک چٹو پادھیائے چلا رہا تھا۔ راس بہاری ایونیو کے ایک زیور دکان کے قریب موٹے سے کھمبے کو گاڑی نے زبر دست ٹکر مار دی اس زبر دست ٹکر سے سونیکا کے سر پر ضرب آئی۔ اور خون بہنے لگا وکرم نے اسے بے ہوشی کی حالت میں بائی پاس کے ایک پرائیوٹ نر سنگ ہوم میں لے گیا۔ مگر تب تک وہ ماری گئی۔ ٹالی گنج تھانے کی پولس لاپر واہی سے گاڑی چلانے کا 304 اے کیس درج کیا مگر اس موت کے بعد لا تعداد الزامات بھی سامنے آنے لگے۔ موقع واردات کی چھان بین کرنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ گاڑی 100کیلو میٹر کی رفتار سے بھاگی جا رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ اس معاملے میں وکرم چٹو پادھیائے کو پولس نے گھیرا ہے اور چارج شیٹ میں اس کا نام زیادہ نمایاں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.