Take a fresh look at your lifestyle.

کچھ دنوں میں40روپئے کیلو تک آلو دستیاب ہوں گے

کولکاتا،2دسمبر: ادھر کچھ مہینوں سے آلو کی قیمت انتہا تک پہنچ گئی تھی۔ لگ بھگ 50روپئے فی کیلو گرام مگر اب صارفین کو راحت ملے گی40 روپئے فی کیلو گرام کے اندر یہ مارکٹ میں دستیاب ہوگی۔ اتنا ہی نہیں اگر ھولڈ اسٹوریج کے آلو تمام مارکٹ میں آگئے تو قیمت اور بھی تیزی سے نیچے آجائے گی۔ جب کہ سبزیاں ہنوز 40 روپئے فی کیلو گرام دستیاب ہو رہے ہیں۔ ایک نوٹس کے مطابق حکومت مغربی بنگال نے کہا کہ465 متفرق کولڈ اسٹوریج کے مالکان اپنے اسٹاک کو نکالنے میں لگا ہے۔ کیونکہ اس وقت لگ بھگ 866 لاکھ ٹن آلو کے کولڈ اسٹوریج میں پڑے ہیں۔ ذخیرے کو باہر نکالنے میں مالکان کو وقت لگے گا اب گودام خالی بھی کرنے کی کر شش کی جا رہی ہے تا کہ آلو کی نئی فصل سرد گودام میں ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.