Take a fresh look at your lifestyle.

بوتل کف سیرپ اور 3000 نشے آور گولیوں کےساتھ 4 گرفتار

مالدہ 17 اپریل:مالدہ تھانہ نے چار اسمگلروں کو بڑی تعداد میں کف سیرپ اور منشیات کی گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ ان سبھی کو جمعہ کی صبح تھانہ موتھا باڑی کے بس اسٹینڈ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی میں پولس نے ایک چار چکے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لیا ہے۔پولس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں کف سیرپ اور نشہ آور گولیاں کہاں سے لائی گئیں اور کہاں انہیں اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔پولس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام محمد صابر ، سید علی خان ، محمد نور عالم خان اور نبیر الشیخ ہیں۔ ان سبھی کا تعلق موتھا باڑی اور کالیاچک تھانہ علاقے سے ہے۔ ان کے پاس سے 400 بوتلیں کف سیرپ اور 3000 منشیات کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔پولس ذرائع کے مطابق موتھاباڑی کے کسی علاقے سے گاڑی کرائے پر لے کر وہ ان تمام منشیات کے ساتھ شہر کی طرف جارہے تھے۔خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولس ملزم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور ان سے منسلک دیگر ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.