Take a fresh look at your lifestyle.

آتشزدگی میں پانچ مکانات جل کر راکھ

مالدہ،یکم جولائی : مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ کے بھنگل گرام پنچایت کے کھوکڑا گاو¿ں میں بدھ کی صبح آتشزدگی سے پانچ مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ تاہم آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جیسے ہی گاو¿ں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی فائر انجن موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا۔ پولس اور فائر ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد باورچی خانے میں گیس سلنڈر پائپ گرنے سے آگ لگی۔ شمیم علی اور باب الحق کے مکانات کے علاوہ آس پاس کے تین مکانات جل کر خاک ہوگئے۔ آگ میں شمیم علی کے گھر میں رکھی گئی نقدی پچیس ہزار روپے بھی بھسم ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کے ہمسایہ محمد دلال شیخ اور محمدعلی کے گھر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ شازم علی کی اہلیہ ناظمہ بی بی نے بتایا کہ آج صبح گیس سلنڈر کچن میں چائے بن رہی تھی۔ اسی دوران گیس سلنڈر کے پائپ سے گیس لیک ہونا شروع ہوا تو کچن میں آگ لگ گئی۔ آگ نے آس پاس کے مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ واقعے کے بعد لوگ آگ کے گرد گھیرے ہوئے تھے۔ اسی دوران اطلاع پا کر فائر انجن موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تھانہ ہریش چندر پور کی پولس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.