مالدہ 12 ستمبر:پاکوریا تھانہ کے گوڑی پو ر علاقہمیں ایک پانچ سالہ معصوم بچے کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ اس واقعے کے دو دن بعد بچے کی لاش ہفتہ کی صبح تالاب میں تیرتی ہوئی ملی۔واضح کہ وہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ کچھ دن پہلے دادا کے گھر گوڑی پورگھومنے آیا تھا۔اسی دن تالاب میں نہاتے ہوئے وہ تالاب میں ڈوب گیا۔ کافی تلاشی کے بعد بھی اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ہفتے کی صبح تالاب میں بچے کی لاش کو تیرتے ہوئے دیکھ کر ، مقامی لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہمہلوک بچے کی شناخت پرویر چودھری کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ انگلش بازار تھانہکے لکشمی پور علاقہ کا رہائشی تھا۔ کچھ دن پہلے وہ اپنے دادا کے گھر ملنے آیا تھا۔ یہ حادثہ اس دوران ہوا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مالدہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں ماتم پھیل گیا ہے۔
Comments are closed.