Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا میں آلو کی قیمت 50روپے کیلو گرام تک پہنچ گیا

کولکاتا،23نومبر: کھلے بازاروں میں اس وقت آلو کی قیمتیں49-48 روپے فی کیلو گرام ہوجانے سے عام لوگوں کی قوت خرید میں پریشانی دیکھی جا رہی ہے۔اس وقت کولکاتاکے بازاروں میں50 روپے کیلو آلو ہے ایک بوری آلو کی قیمت 1900-1850 روپے تک چلی گئی ہے اور اسٹوریج گیٹ میں آلو کی قیمت49-48 تک پہنچی ہے ایسا ہی بنگال کولڈ اسٹوریج ایسوسی ایشن کے آفیشیل کا کہنا ہے کہ ایسے میں بنگال کے کھلے بازروں میں آلو کی خوردہ فروخت50روپے تک چلی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین کے اندر بے چینی زیادہ ہے۔ آلو کی کی اس طرح قیمت بڑھنے سے سبھی حیران ہیں کیونکہ مغربی بنگال اور اسناک میں ابھی بھی15سے16 دنوں کے آلو کے ذخیرے پڑے ہیں۔ پنجاب سے آلو کی آمد ہو رہی ہے۔ مگر دام میں کوئی فرق شاید نہیں آئے۔ جبکہ دہلی میں آلو کے پیکٹ کی قیمت نہایت ہی کم200 روپے ہیں جبکہ بنگال جہاں آلو بھاری تعداد میں پیدا ہوتے ہیں وہاں کی قیمت حیران کن ہے کولڈ اسٹوریج کے ایک افسر نے یہ کہا کہ دسمبر تک امید ہے کہ آلو کی قیمت میں زیادہ فر قے آئے گا قیمت گھٹے گی۔ بنگال میں کمر توڑ مہنگائی کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت کو بھی مکتوب لکھا ہے کہ تا کہ یہاں کی مہنگائی پر قابو کیا جائے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں واضح کیا ہے کہ ضروری اشیاءترمیم ایکٹ کو سنجید گی سے لیا جائے تا کہ منافع کوروں کو لگام لگے اور وہ ذخیرہ اندوزی سے باز آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.