Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرک سے 52کیلو گانجہ سمیت اسمگلر گرفتار

سلی گوڑی،02،جون : این جے پی تھانہ کی پولس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے ایک اسمگلر کو 52 کلو گانجہ سمیت گرفتار کیا۔ پولس ذرائع کے مطابق این جے پی کے تحت پھول باڑی علاقے میں انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک مہم چلا کر بھاری مقدار میں بھنگ کو ٹرک میں اسمگل کیا جارہا تھا۔ ٹرک جلپائی گوڑی سے پھالاکاٹا کی طرف جارہا تھا۔ پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور اور مالک للن رائے کو گرفتار کرلیا۔ پولس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق بہار سے ہے۔ملزم کو آج جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے ساتھ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ نیز اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش میں بھی جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.