کولکاتا،6،اگست:ایک شخص کو مارچ میں شہر کے بی کے پال کراسنگ سے مارچ ماہ میں لوٹی گئی چاندی خریدنے کے الزام میں تھانہ جوڑا بگان کی پولس نے گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے ساڑھے 6 کلوگرام چاندی کے زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم کا نام پریم چندر گپتا ہے۔اسے منگل کے روز بھاٹ پاڑہ علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولس کے مطابق مارچ میں ایک پولس اہلکار کی حیثیت سے جوڑا بگان تھانے کے ماتحت بی کے پال کراسنگ پر جیولری تاجر کے ملازم سے تقریبا.6.5 کلوگرام چاندی کے زیورات لوٹ لئے گئے تھے۔ 8 مارچ کو اس معاملے کی ایف آئی آر جوڑا بگان پولس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران مرکزی ملزم کلدیپ سنگھ عرف گڈو کو 30 جولائی کو ہی گرفتار کیا گیا تھا۔تفتیش کے دوران گڈو نے بتایا کہ اس نے چوری شدہ چاندی کو بھاٹ پاڑہ کے پریم چند گپتا کے ہاتھوں فروخت کیا تھا۔ اس کی موقع پر پولس نے پریم چند گپتا کو گرفتار کیا اور اس سے چاندی برآمد کرلی۔اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے جوڑا بگان تھانہ کے او سی رودھے رائے چودھری ، آئی او ایس کے داس ، اندرینل داس گپتا اور وپلوا سرکار کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے چاندی برآمد کی۔ او سی رمیش رائے چودھری نے بتایا کہ بھاٹ پاڑہ سے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے 12 اگست تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔اسی دوران مرکزی ملزم گڈو جسے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا 7 اگست تک پولس کی تحویل میں ہے۔
Comments are closed.