Take a fresh look at your lifestyle.

چھ ماہ کا بجلی بل معاف کیا جائے:کانگریس

0

رائے گنج ،03،جون :شمالی دیناج پور ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نے چھ ماہ کے بجلی کے بل کی معافی کے مطالبے کے تحت احتجاج تیز کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کانگریس صدر اور رائے گنج کے ممبر اسمبلی موہیت سین گپت کی قیادت میں کانگریس حامیوں نے مغربی بنگال اسٹیٹ بجلی کے محکمہ کی رائے گنج شاخ کے سامنے مظاہرے کیے۔ کانگریس رہنماو¿ں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک بھر میں وبائی بیماری پھیل گئی ہے۔ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ان کے سامنے کھانے پینے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ وہ مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ اس وقت ان کےلئے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے گھروں میں لگائے گئے میٹروں کو پڑھے بغیر بھاری رقم کے بجلی بل بھیجے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے عوام کے چھ ماہ کے بجلی بل کومعاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے بعد کانگریس کے ایک وفد نے اس مطالبہ پر ڈویڑنل انجینئر کے توسط سے ریاستی وزیر بجلی کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ضلعی صدر موہت سین گپتا نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں بھی لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس دوران بازار اور دیگر کاروباروں پر بندش کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ زندگی آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگوں کےلئے بجلی محکمہ کے ذریعہ بجلی کے بل کی شکل میں بھاری رقم وصول کرنا غیر معقول ہے۔انہوں نے حکومت سے بجلی کا بل چھ ماہ کےلئے معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.