جلپائی گوڑی،29،جون :سوموار کو بہار میں اسمگل کیے جانے والے ٹرک کو ضبط کرکے جلپائی گوڑی تھانہ کی پولس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد آج پورے شہر میں ہلچل مچ گئی۔ آسام کے تیج پور سے بہار جانے والے ایک ٹرک سے غیر قانونی طور پر شراب اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں پولس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔جلپائی گوڑی تھانے کی پولس نے بتایا کہ انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پرجلپائی گوڑی شہر کے گوشالہ موڑ علاقے میں 31 نمبر قومی شاہراہ پر ٹرک پکڑا گیا۔ پولس نے بتایا کہ قومی شاہراہ سے گزرنے والے ٹرک کو پکڑ کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے شراب برآمد کی گئی۔ پولس نے بتایا کہ ضبط شدہ شراب کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔ پولس نے دو اسمگلروں کوگرفتار کرلیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں پولیس نے کروڑوں روپے کا بھنگ ضبط کرنے کی مہم چلائی ہے۔
Comments are closed.