Take a fresh look at your lifestyle.

گرام 712 ہیروئین کیساتھ اسمگلر گرفتار

کولکاتا،9،ستمبر:کولکاتا کے موچی پاڑا پولس اسٹیشن میں 712 گرام ہیروئن کے ساتھ اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کولکاتا پولس کے سنٹرل ڈویژن نے بدھ کی صبح یہ معلومات دی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو منگل کی رات سیالدہ کے شیئر مارکیٹ کے پاس سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔اس کی شناخت کھوکن شیخ (31 سال) کے حیثیت سے ہوئی ہے۔وہ اصل میں جنوبی 24 پرگنہ کے سنار پور پولس اسٹیشن کے تحت سردار پاڑا سے ہے۔ اس کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے 712 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اس ہیروئین کو اس نے 3000 سے زیادہ پڑیا میں بھر رکھا تھا اور اسے نائیلون کے بیگ میں چھپا کر اسمگلنگ کے لے جارہا تھا۔ اس کو گرفتار کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کولکاتا میں اس کے دوسرے ساتھی کون کون ہیں جو منشیات اسمگل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان سب کے بارے میں جاننے کے لئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.