Take a fresh look at your lifestyle.

ستمبر8 سے میٹرو سروس کے آغاز سے قبل سینیٹائزیشن کا کام جاری

کولکاتا،/31اگست:میٹرو سروس بہت جلد ہی بحال ہونے والی ہے۔ ریاستی حکومت نے وزرت ریل سے بات چیت کر کے سروس کی بحالی کے لئے راضی کر لیا ہے۔ اس لئے اب میٹرو ریل کی جراثیم کش دوائیو ں کے ذریعہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ریل انتظامیہ کے مطابق میٹرو ریل میں ہی سینیٹائزیشن مشین کا انتظام کیا جائے گا تاکہ براہ راست مسافروں کو سینیٹائز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہر اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام رہے گا۔ مسافروں کی تعداد نصف کر دی جائے گی۔ کرائے میں بھی اضافہ پر ریل انتظامیہ غور و خوض کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتہ سے ہی میٹرو ریل سروس کی بحالی ممکن ہوگی۔ اس لئے میٹرو ریل انتظامیہ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے ۔ ستمبر میں 8تاریخ سے میٹرو ریل چلے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.