کولکاتا 12اکتوبر:پہاڑ پور روڈکے ہری موہن گھوش کالج کے پاس ایک میٹر باکس میں آگ لگنے سے کئی گھنٹوں تک بجلی سپلائی منقطع رہی۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق ہری موہن گھوش کالج کے بالکل ہی قریب سڑ کنارے سی ای ایس سی کا بنا ایک میٹر باکس میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلیا۔مقامی لوگوں نے گارڈن ریچ تھانہ کو اس کی اطلاع دی ،تھانہ سے فوراً کارروائی کی گئی اور سی ای ایس سی اہلکاروں سمیت محکمہ فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی گئی لیکن محکمہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی سی ای ایس سی اہلکاروں نے بجلی منقطع کردی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔
Comments are closed.