Take a fresh look at your lifestyle.

بھیانک آگ سے توپسیا کی جھونپڑ پٹی جل کر خاکستر

کولکاتا،10نومبر: کولکاتا شہر کے پارک سرکس سے متصل گھنی آبادی والا علاقہ توپسیا کی ایک بستی میں زبر دست آگ لگنے سے وہاں موجود 50سے60 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی۔ گر چہ دمکل کے عملے ہر ممکن طریقے سے اس بھیانک آف پر قابو پانے میں جٹ گئے۔ منگل کی دو پہر کو اس گھنی آبادی والے علاقے کی جھونپڑ پٹی میں اچانک آگ لگنے سے دھواں کے مرغولے اٹھنے لگے۔ وہاں کے لوگ اس بھیانک آگ کو دیکھتے ہی گھبرا گئے اور فی الفور دمکل اسٹیشن میں فون کر دیا ۔ دمکل میں خبر پاتے ہی6انجنوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئی اور جنگی پیمانے پر آگ کو بجھانے میں لگ گئی جو آگ تیزی سے پھیلنے لگی وہ علاقہ گھنی آبادی والا ہے اور وہاں زیادہ تر موبائل و تیل کے کارخانے ہیں۔ یہ آگ کے لئے بہتر وسائل سمجھاجاتا ہے۔ اسی لئے بھڑکتی آگ کو قابو میں لانے کی ہر ممکن کو شش کی جا رہی ہے۔آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر فائر سوجیت بوس بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ آگ نظروں سے ایک بہت بڑا شکل اختیار کرلی اور چاروں طرف پھیل گئی۔ شعلوں کا فاصلہ بہت دور سے نظر آتا ہے۔ آگ سے بھاری نقصان کی خبر موصول ہوئی ہے۔ فی الحال فائر فائرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.