ہوڑہ، 9 نومبر: ہوڑہ کے ڈمجور میں 6 بڑے کارخانے جل کرخاکستر ہوگئے ، مگراس جہنم زا ر میں کسی کی بھی جان نہیں گئی۔ دمکل کے اراکین سے واضح کردیاکہ شارٹ سرکٹ سے بھیانک آگ لگی۔
ڈمجور کے بھاسکور بیل تلا میں سوموار کی صبح ساڑھے چاربجے کے قریب آگ پہلے ایک کارخانے میں لگی ۔ اس کے بعد آگ پھیل کرمتواتر5 کارخانے کواپنے حصار میں لے لیا مقامی لوگوں نے بتایاکہ اس بھیانک آگ میں کئی کارخانے جل کرراکھ ہوگئے۔ دمکل فورس کے چھ انجنوں کی مدد سے اس بھیانک آگ پر مشکل سے کئی گھنٹوں کے بعد قابو پایاگیا ۔ کیوں کہ جتنے بھی کارخانے تھے کسی میں پلاسٹک کے ساز وسامان کسی میں چناچور تیارکئے جاتے تھے ۔ معتبر ذرائع کے مطابق ان سارے کارخانے میں ایسے ایسے سازوسامان تھے جو آگ کے لئے معاون تھے اس وجہ سے آگ کو پھیلنے میں وقت نہ لگا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.