کولکاتا30نومبر: بہالا کے رائے بہادر روڈ پرسوموار کی صبح ایک مکان سے آگ کی لپٹیں نکلتے دیکھ کرمقامی لوگ بدحواس ہوگئے فوراً ہی دمکل کوخبر دی گئی، دمکل نے چارانجن لے کروہاں پہنچ گیا اورپورے چار گھنٹے کی کوشش کے بعد اس آگ پرقابو پایا۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ مکان کے اندر بجلیوں کے ساز وسامان کے ذخیرے تھے ۔ صبح کومالک مکان پوجا کرنے اگربتی جلاکر قفل لگایااورچلاگیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعداس مکان کے اندرسے آگ کی لپٹیں نکلنے لگی توانہوں نے مالک مکان کواس کی اطلاع دی۔ آگ پرقابو پانے کے بعد دمکل کے عملے نے یہ کہاکہ اگربتی کی وجہ سے ہی آگ لگی تھی۔
Comments are closed.