Take a fresh look at your lifestyle.

مہیب آتشزدگی میں 3مکانات خاکستر

علی پوردوار،25،جون : جمعرات کی صبح علی پوردوار ضلع میں چوراہے کے قریب ایکسس بینک کے قریب خوفناک آگ میں تین دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے دو انجن موقع پر پہنچی اور آگ بجھانا شروع کردیا۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے آگ لگی ہو گی۔ معلومات کے مطابق ، آج صبح مقامی لوگوں نے ان دکانوں میں آگ دیکھی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ علی پوردوار ٹاو¿ن بزنس مین کمیٹی کے جنرل سکریٹری پرسنجیت ڈے نے آگ میں لاکھوں روپے کے نقصان کی بات کہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.