Take a fresh look at your lifestyle.

چاومین فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان

مالدہ ،9اکتوبر: کل رات دیر گئے اولڈ مالدہ بلدیہ کے 19نمبر وارڈ کے پالپاڑا ، سوناپلی علاقے میں ایک چاومین فیکٹری میں شدید آگ لگنے سے چاروں طرف افراتفری پھیل گئی۔ آگ لگنے کا واقعہ سامنے آتے ہی مقامی لوگوں نے مستعدی دکھائی اور آگ بجھانا شروع کردی۔ گھر کا مالک ومل پال بتایا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ دو موٹر سائیکلیں ، ایک فریج ، چاو¿مین بنانے کا مختلف سامان آگ میں جل کر تباہ ہو گیا۔ آگ میں تقریبا ً تین سے چار لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.