مالدہ،05،جون :جمعرات کے روز مالدہ ضلع کے انگلش بازار تھانے کے آکاش گنگا علاقے میں خوفناک آتشزدگی میں سات دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مالدہ شہر سے دودمکل انجن موقع پرپہنچ گئے اور آگ بجھانا شروع کردیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس آگ سے لاکھوں روپے کی نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ جیسے ہی مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔مقامی آو¿ٹ پوسٹ کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولس اور فائر محکمہ کے اہلکار آگ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولس ذرائع کے مطابق آکاش گنگاکے کاروباری شخص نعیم الدین کی دکان میں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آہستہ آہستہ آگ نے آس پاس کی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ تاجر نعیم الدین شیخ نے بتایا کہ وہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کل دوپہر دکان چھوڑ کر گھر گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ چٹایہ کا تھوک کاروبار ہے۔ اس کی دکان کے آس پاس ریڈی میڈ ڈریس ، اسٹیشنری ، کھانے کی اشیاءوغیرہ کی بھی دکانیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آگ میں لگ بھگ پانچ لاکھ روپے مالیت کاسامان نقصان ہوا ہے۔ اسی دوران ، ایک اور تاجر کا کہنا تھا کہ وہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد کل رات یہاں آیا تھا ، لیکن تب تک سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ دکان جلنے سے وہ مکمل طور پر برباد ہوگیا۔ دودیا گرام پنچایت کے پردھان نظام علی نے بتایا کہ جمعرات کی رات بھیانک آگ میں سات دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے سے تاجروں کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگ لگنے کی وجوہ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ اسی دوران ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے شارٹ سرکٹ یا بیڑی کے سبب آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
Comments are closed.