بو بازار کثیر منزلہ عمارت میں دھواں اٹھتا دیکھ کر مکین پھر سے بدحواس دمکل کے10انجن نے بھیانک آگ پر قابو پالیا
کولکاتا،17اکتوبر: بو بازار کی 6منزلہ عمارت میں جمعہ کی رات کو زبر دست آتشزدگی کے بعد اس قیامت خیز آگ کو دمکل کے 12عدد انجن نے پورے تین گھنٹے کے بعد قابو میں کیا تھا مگر رات گزارتے ہی صبح کو وہاں کے لوگوں نے اس عمارت سے دوبارہی دھوئیں کے اخراج کے بعد خوف و ہراس میں بھاگنے لگے۔ اس افرا تفری کے ماحول میں بھاگتے وقت ایک نوجوان لڑکا اوپر سے نیچے گر گیا۔ لوگوں نے بیل ویو نر سنگ ہوم میں لے گئے مگر وہاں وہ موت سے نہ بچ پایا اس کے بعد بیت الخلا میں پھنسے رہنے سے ایک60 برس کی بوڑھی عورت کی بھی موت ہو گئی۔ اس نے کولکاتا کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں دم توڑ دیا۔ وہ پہلے سے دو اور خاتون کو بھی بھرتی کر وایا گیا ہے تشویشناک حالت میں۔ اس اونچی عمارت میں50 سے60 فیملی کے افراد بود و باش اختیار کئے ہوئے ہیں اچانک آگ لگنے سے کئی لوگ ابھی تک اس عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
دمکل کے افسر کے مطابق رات 10بجے31نمبر گنیش چندر ایونیو کے ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ خبر ملتے ہی وہ 10انج کے ساتھ وہاں پہنچ گئے، پھر جانچ کے بعد پتہ چلا کہ عمارت کے گراو¿نڈ فلور کے میٹر سے گھر میں آگے لگنے سے آگ عمارت کو بھی اپنے حصار میں لے لیا وہ آگ تیزی سے پھیلنے لگا۔ دمکل کے عملے نے آٹو میٹک سیڑھی کی مدد سے بچاو¿ کے کام میں جت گئے۔ خوف و ہراس میں ڈوبے لوگوں کو دمکل کے غیور عملے نے پوری جانفشانی سے بچاو¿ کا کام بھی جاری رکھا۔
Comments are closed.