30
بانکوڑہ یکم دسمبر:حکومت کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سوموار 30 نومبر تک تمام ٹھنڈے گوداموں سے آلو کی کھپت کوخالی کردیناہوگا۔ اس ہدایت کے بعد سے ہی آلوذخیرے کرنے والے لوگوں کے اندرپریشانی بڑھ گئی ہے۔ منتظم کاروں نے واضح کردیا ہے کہ مقررہ دن میںگودام خالی کرناآسان نہیں ہے۔ اگرایسا کیاگیاتوممکن ہے کہ بعد میں آلو کولے کرکافی دقتیں آئیں گی۔ معتبر ذرائع کے مطابق بانکوڑہ ضلع میں 43 ٹھنڈے گوداموں میں لگ بھگ ایک کروڑ 12 لاکھ آلو کی بوریاں پڑی تھیں۔ ان ہی میں سے لگ بھگ 12 فیصد آلو ابھی بھی ٹھنڈے گوداموں میں پڑے ہیں۔ اب اگران ہی آلوﺅں کو باہرنکال لیاگیا یاعام شیڈ میں ڈالے رکھاگیا تووہ سارے آلوسوکھ بھی سکتے ہیں۔ مگرحکومت کی ہدایت کے مطابق بسرعت ٹھنڈے گوداموں سے سارے آلوﺅں کومقررہ وقت میں نکال دینے سے پریشانیاں تو بڑھیں گی ۔ ایسا آلو ذخیرے کرنے والے کسانوں کا کہناہے۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ ایک وقت میں آلو بازار میں لے آنے سے گرچہ قیمت میں کمی آسکتی ہے۔ مگرآگے چل کر زبردست حالات سے بھی دوچار ہونا پڑے گا۔ آلو کے ایک کاروباری نے یہی اندیشہ جتایاہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.