کولکاتا،4،ستمبر:ریاستی حکومت کی وارننگ کے باوجود آلو کی قیمت میں کوئی گراوٹ نہیں آئی۔ لہٰذا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر کل سے ریاستی انفورسمنٹ برانچ کے ممبران نے شہر اور اضلاع کے بازاروں کا معائنہ شروع کیا۔ گزشتہ کل بھی کئی بازاروں کا ای بی کے ممبروں نے جائزہ لیا اور آلو کی قیمت میں اضافہ کی وجہ دریافت کی۔ آج بھی انفورسمنٹ برانچ کے ممبران نے مانک تلہ اور کولے مارکیٹ سمیت اضلاع کے بھی بازاروں کا معائنہ کیا۔ وہاں آلو فروخت کر رہے تاجروں سے جب قیمت پوچھی گئی تو ان لوگوں نے جیوتی آلو کی قیمت 31/32روہئے بتایا اور چندر مکھی آلو کی قیمت 34/35بتایا۔ لہٰذا آلو کی قیمت میں اس طرح اضافہ کی وجہ جب دریافت کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ ہم کیا کریں مہاجن ہی ہمیں زیادہ قیمت پر آلو فروخت کر رہے ہیں اور مہنگے قیمت پر آلو خرید بھی رہے ہیں تو اسی کے مطابق ہم آلو کو فروخت بھی کریں گے۔ اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ای بی کے ممبروں نے تاجروں کی بات سن لی اور اب وہ وزیراعلیٰ کو حالات سے واقف کرائیں گے ۔
Comments are closed.