Take a fresh look at your lifestyle.

آلو کی مہنگائی کےخلاف بی جے پی یوتھ مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ

کولکاتا،9،ستمبر:کولکاتا 9 ستمبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یوتھ ونگ نے مغربی بنگال میں آلو کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آج کولکاتا کے مانک تلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولس نے تقریباً25-30 مظاہرین کو گرفتار کیا۔ بی جے پی مظاہرین نے بنگال حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت مغربی بنگال میں آلو کی قیمتیں 32 سے 33 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ جس کیلئے ریاستی حکومت نے مرکز کی خوردہ پالیسی میں نئی ترمیم کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ جبکہ مغربی بنگال میں آلو کے تاجروں نے مرکز کے ذریعہ ضروری اشیا ایکٹ میں حالیہ ترمیم خوردہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیا ہے کیونکہ اس سے زرعی پیداوار میں رکاوٹوں سے آزاد تجارت کی اجازت دی گئی ہے۔ تاجروں نے کہاکہ آلو کی قیمتیں خوردہ سطح پر ہیں کیونکہ روزانہ کم از کم 15 سے 20 فی صد سپلائی ہمسایہ ریاستوں کو بھیجی جارہی ہے۔ اگر برآمدات روک دی گئیں تو قیمتوں میں فی کلو کے لگ بھگ 4-5 روپے کی کمی آ سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.