Take a fresh look at your lifestyle.

طوفان اور ژالہ باری سے آم کے فصل کو بھاری نقصان کا خدشہ

مالدہ ،15،اپریل: لاک ڈاو¿ن کا سامنا کرنے والے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔لاک ڈاو¿ن کے درمیان مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ہونے والے بے وقت بارش اور اولا کی وجہ کر آم کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔لاک ڈاو¿ن سے پہلے ہی کسانوں کو پہلے ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔تازہ واقعہ کی وجہ سے آم کی فصل کے نقصان پر گہری پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔محکمہ زراعت ذرائع کے مطابق مالدہ ضلع میں آم کے 40 فیصد باغات میں آبپاشی کا نظام موجود نہیں ہے۔ایسی صورتحال میں بدھ کے روز ہونے والی بارش آم کی فصل کےلئے فائدہ مند سمجھی جاتی ہے ، لیکن بارش کے ساتھ ہی اولے نے آم کے پھلوں کو برباد کردیا ۔ جس کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف کاشت کاروں نے آموں کی فصل کو اولے پڑنے سے بڑے پیمانے پر نقصان کی پیش گوئی کی ہے۔واضح رہے کہ مالدہ ضلع کے 15 بلاکس میں 31 ہزار ہیکٹر رقبے پر آم کی کاشت کی جاتی ہے۔آم کی کاشت ضلع کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ کسانوں اور آم کے تاجروں کو بارش کے بعد آم کی فصل کے نقصان پر تشویش ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.