کولکاتا،/31اگست: لاک ڈاو¿ن 4 کا آئندہ کل سے آغاز ہونے جا رہا ہے اور اس مرحلے میں تھوڑی چھوٹ بھی ملنے کس امکان ہے۔ ریاستی حکومت کے بھی بیشتر دفاتر میں آئندہ کل سے مکمل طور سے کام شروع ہونے والا ہے۔ اسی لئے ریاستی حکومت نے تمام پرائیوٹ بس مالکان کو آئندہ کل سے پوری بسوں کو شہر اور اضلاع کی سڑکوں ہر اتارنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ شہر اور اضلاع میں واقع تمام آٹو کو بھی چلانے کی سرکاری ہدایت جاری کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کرائے میں اضافہ کو لےکر پرائیوٹ بس مالکان نے 75فیصد سے زائد بسوں کو گیریج کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا آئیندہ کل سے بیشتر سرکاری و پرائیوٹ دفاتر کھلنے والی ہیں اور مسافروں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی در پیش نہ ہو اس کے لئے انہوں نے پرائیوٹ بس مالکان تنظیموں سے یہ اپیل کی ہے کہ پوری بسوں کو سڑکوں پر اتاری جائے۔ آٹو اونرس ایسو سی ایشن سے بھی ریاستی حکومت نے اپیل کی۔ دوسری طرف آئندہ 8 ستمبر سے میٹرو ریل سروس بھی شروع ہونے والی ہے۔ جس سے ریاستی حکومت کے ملازمین کو دور دراز کے علاقوں سے آمد و رفت میں کافی سہولت ملے گی۔ اس کےعلاوہ ستمبر کے وسط تک لوکل ٹرین سروس کا بھی آغاز ہونے والا ہے۔ جس سے سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کو آمد و رفت میں کافی سہولت ملے گی۔دوسری طرف سے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ ہفتہ سے ریاستی میں پوری طرح سے ٹرانسپورٹ سروس بحال ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومت نے ستمبر ماہ کے لاک ڈاو¿ن کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی کئے بغیر 7,11اور12ستمبر کا حتمی اعلان کر دیا۔ حالانکہ اس بات کو لےکر بی جے پی کے ریاستی لیڈران شور بھی مچا رہے ہیں نیز ممتا حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
Comments are closed.