کولکاتا:24فروری:سی پی آئی ایم کے صدر دفتر علیم الدین اسٹریٹ کی اطلاع کے مطابق 230سیٹوں پر بات چیت ہو گئی ہےاور 64سیٹوں پر بات چیت چل رہی ہے ۔کانگریس کیلئے سی پی آئی یم نے 100 سے بھی زائدسیٹ چھوڑ دئے ہیں ۔ باقی سیٹوں میںسے کچھ سیٹ عباس کی پارٹی کو دیا جائے گا ۔ باقی جگہ اتحادی کے حق میں ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق عباس کی پارٹی کوسیٹ دینے کے CPIکی سیٹ 14سے 10ہو جائے گی ۔ فارورڈ بلاک کی سیٹ 34سے18ہو جائے گی ۔ RSPکی س 22سے 16پر سمٹ جائے گی ۔اس بار کے الیکشن میں پہلی بارCPIنندی گرام سے امیدوار نہیں دے رہی ہے ۔ اسمبلی الیکشن میں انڈین سیکولر فرنٹ زیرو گراﺅنڈسے پہلی بار الیکشن لڑ رہی ہے ۔CPIذرائع کے مطابق پارٹی کی فہرست میں جنوبی پاسکوڑہ سے چترنجن داس ٹھاکر ، تملوک سے گوتم پانڈا ، ایٹاہار سے شری کمار مکھوپادھائے ، داتان سے ششر پاترا ، گائی گھاٹا سے کپیل مشرا ٹھاکراور ہنگل گنج سے رنجن منڈل امیدوار ہو سکتے ہیں ۔ پٹاس پور سے سی پی آئی کے ریاستی اسٹوڈنٹ سکریتری سیکٹ گری امیدوار ہو سکتے ہیں ۔ علیم الدین ذرائع کے مطابق سیٹو ں لے تعلق سے ابھیپوری لسٹ نہیں آئی ہے ۔جن میں شمالی24پرگنہ میں 2اور جنوبی24پرگنہ میں ایک سیٹ ہیں ۔ عباس کیلئے سیٹ چھوڑنے پر اتحاد کے درمیان اب بھی بات چل رہی ہے ۔ واضح ہو کہ عباس صدیقی نے سی پی آئی ایم کے چیئرمیں بمان بسو کو خط لکھ کر ان کے ساتھ الیکشن لڑنے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ابھی عباس کے تعلق سے اتحاد کے لیڈروں میں اتفاق رائے نہیں ہے ۔ دوسری طرف علیم الدین نے کہا ہےاتحاد کو نقصان پہنچا کر کوئی فیصلہ نہیں لیا جائے گا ۔
Comments are closed.