Take a fresh look at your lifestyle.

کرونا کا حملہ ‘عبد المنان اسپتال میں بھرتی

کولکاتا،25نومبر: کوویڈ-19 مرض میں اس بار کانگریس کے معمر لیڈر عبد المنان بائی پاس کے ایک کر سنگ ہوم میں بھرتی ہوئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ابھی ان کی حالت بہتر ہے ۔ یاد رہے کہ کانگریس کے یہ نیتا دارجلنگ کے دورے پر تھے وہاں انہوں نے گورنر موصوف سے بھی ملاقات کی۔ لوٹنے کے بعد کولکاتا میں عبد المنان کی طبیعت بگڑ گئی ان کے فشار خون بھی بڑھ گیا۔ جس کے بعد ان کا فوراً کرونا ٹسٹ کر وایا گیا۔ رپورٹ پوزیٹو آیا تو ڈاکٹروں نے اپنی اسپتال بھرتی کر وانے کا مشورہ دیا۔ عبد المنان جو کئی بیماری کو جھیل رہے ہیں۔ جب پھیپھڑے میں مرض پڑھا تو ڈاکٹروں نے انہیں کڑی دوائی دینے کا فیصلہ لے لیا ڈاکٹروں نے کہا کہ ابھی تو ان کی حالت معمول پر ہے مگر کئی ٹسٹ کروانے ہون گے۔ تسلی کے لئے کیونکہ کئی بیماری ان کو گھیرے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ ترنمول کے لا تعداد لیڈروں کو بھی کوویڈ-19 نے نہیں چھوڑا۔ علاوہ ازیں حزب مخالف پارٹی پارٹی کے لیڈران بھی اس مرض سے نہیں بچ پائے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.