Take a fresh look at your lifestyle.

خواجہ سر اکا پولس پر ہراساں کرنے کا الزام ساوتھ ٹرافک گارڈ ایڈیشنل اوسی ابھیجیت بھٹاچاریہ گرفتار

کولکاتا،22،ستمبر:منگل کے روز مبینہ بد سلوکی اورخواجہ سرا پر حملہ کے واقعے کے الزام میں پولس نے ساوتھ ٹرافک گارڈ کے ملزم ایڈیشنل افسر انچارج ابھیجیت بھٹاچاریہ کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح ہو کہ دارالحکومت کولکاتا کے سنٹرل ایونیو میں ایک تیسری جنس ( ہجڑا ) اور اس کی خاتون دوست کے ساتھ پولس اہلکار کی جانب سے حملہ کرنا اور غلط طریقے سے اس کے ساتھ پیش آنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ سوموار کے روز دیر رات گئے میں پیش آیا۔متاثرہ شخص نے بہوبازار پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔ منگل کو جب یہ سارا معاملہ اعلی افسران کے علم میں آیا تو ان کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا ہے گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہجڑا اپنی ایک خاتون دوست کے ساتھ ٹیکسی میں بات کر رہا تھا تب وہاں پہنچنے والے پولس اہلکار نے اسے گالیاں دینا شروع کردیں۔پولس اہلکار کے خلاف دونوں نے احتجاج کیا جس پر پولس اہلکار نے مبینہ طور پر ان لوگوں کو پیٹا۔اس کے بعد یجڑے نے 100 نمبر ڈائل کر فون کیا اور پولس کو اس بارے میں آگاہ کیا۔تھانہ بہوبازار کی پولس موقع پر پہنچی اور معاملہ کو سمجھا اور حالات کو پرسکون کیا۔ منگل کے روز عہدیداروں نے واقعے کی اطلاع لی اور مبینہ بد سلوکی اور حملہ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ تاہم پولس نے معاملے کی تحیقات کرنے کے دوران ساوتھ ٹرافک گارڈ کے ملزم ایڈیشنل افسر انچارج ابھیجیت بھٹاچاریہ کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولس اہلکار جس نے ان دونوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیا ہے وہ شراب کے نشے میں دھت تھا اور محکمہ ٹریفک کا ایدیشنل افسر انچارج ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.