Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال کی ثقافت اور معاشرتی ہم آہنگی کو پامال کرنے والوں کی مخالفت کریں: ابھیشک

کولکاتا،/12اگست: یوم نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ترنمول یوتھ کانگریس کے قومی صدر ابھیشیک بنرجی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے ثقافت اور معاشرتی ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ یہ دن ان طاقت ور نوجوانوں کےلئے وقف ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بنگال ، ہندستان اور ہمارے آئین کی احترام والی اقدار کےلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ نوجوان آج کیا کریں گے اس سے طے ہوتا ہے کہ آنے والی نسل کل کیا کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غلط پروپیگنڈہ کرکے ہمارے کلچر کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ان کی مخالفت کرنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی ابھیشیک نے تمام 6 لاکھ نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جو امفان متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.