Take a fresh look at your lifestyle.

ابھیشیک کی بیوی بھی کورونا مثبت ،داخل ِاسپتال

کولکاتا،8،ستمبر:کرونا وائرس اب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اہل خانہ تک پہنچ گیا۔ ترنمول یوتھ کانگریس کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرہ بنرجی کرونا وائرس سے متاثرہ پائی گئیں ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق انہیں شہر کے بائی پاس میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ سوموارکی شب اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے روجیرا بنرجی میں کرونا کی متعدد علامات دیکھی جارہی تھیں۔ادھر سوموار کے دن ان کی کرونا ٹیسٹ کرایا گیا۔جب رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ وہ کرونا مثبت ہےں۔ تب ہی بغیر کسی تاخیر کے انہیں میٹروپولیٹن بائی پاس کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واضح ہو کہ روجیرا بنرجی صرف پچھلے سال ہی ماں بنی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ان کا کرونا انفیکشن فیملی کےلئے پریشانی کا باعث ہے۔ ادھربدھنا نگر کے ڈپٹی میئر تاپس چٹوپادھیائے کو بھی کرونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔سوموارکی رات انہیں بائی پاس کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جن کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ مثبت ہیں۔ ریاست کے حکمران ترنمول میں اب تک بہت سارے سیاستداں اور وزراءکرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔حال ہی میں ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کو کرونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس سے قبل ریاستی وزیر فائر سجیت بوس کرونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے تھے۔اس وقت وہ صحت یاب ہوکر واپس آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ شیو پور کے ایم ایل اے جتو لاہری مہیش تلہ کے ایم ایل اے دلال داس اور جنگی پاڑہ کے ایم ایل اے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں کرونا میں اضافہ جاری ہے۔ کل کے محکمہ صحت کے محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں 24 گھنٹوں کے اندر اندر 3021 مریضوں کو فارغ کردیا گیا وہیں 3077 نئے مریض آئے۔ ریاست میں کرونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ83ہزار865 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 1لاکھ57ہزار029 مریض اسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.