Take a fresh look at your lifestyle.

ابھیشیک بنرجی کو پھر کیلاش نے بنایا نشانہ

کولکاتا25نومبر: بنگال پر قابض ہونے کے لئے بی جے پی لیڈران ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں اسی لئے بنگال میں بی جے پی کے مرکزی کمیٹی کے لیڈروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ کیلاش وجے ورگیہ مسلسل ابھیشیک بنرجی پر تنقید کر کے ممتا حکومت کو سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کر رہی ہے۔ آج بھی کیلاش وجے ورگیہ نے ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں جتنی بھی بدعنوانی ہورہی ہیں ان سب کا سرغنہ وزیراعلی کا “بھائی پو” یعنی ابھیشیک بنرجی ہے۔ اس طرح سے بھگوا لیڈر نے ممتا بنرجی کی حکومت کو ناکارہ اور عوام مخالف کہتے ہوئے ہر محاذ میں ناکام کہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.