بم سازی فیکٹریوں کوگنوانے والامہاجر مزدوروں کی تعداد سے بے بہرہ ابھیشک بنرجی نے امیت شاہ کی لاف زنی پرکھل کرتنقید کی
کولکاتا 19 اکتوبر:مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈر ان پرکھلے عام یہ الزام لگادیا کہ سیاسی مفادات کی حصولیابی میں بھاجپا اب بنگال کی حیثیت کو مسخ کرنے پر تل گئی ہے۔ ان کے بھانجے اورپارٹی کے لوک سبھا ایم پی ابھیشک بنرجی نے تومرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے ریمارک پر کہ بنگال کے سبھی اضلاع میں بم تیارکرنے کی فیکٹریاں چل رہی ہیں اس پرانہیں جم کر لعن طعن کیا۔ بنرجی نے ٹوئٹ پریہ بھی کہا کہ الیکشن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ حالانکہ انہیں بنگال میں بم فیکٹریوں کی تعداد تومعلوم ہے مگر ان سے مہاجر مزدوروں کاڈاٹا پوچھا گیا تووہ بغل جھانکنے لگے۔ یعنی ان کو اتنی بڑی خبر بھی معلوم نہیں ۔ شاہ کاصدر راج نافذ کرنے پربھی بنرجی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا کہایہ کیسی گندی سیاست ہے کی و ہ بنگال کے عوام پرناجائز صدر راج مسلط کرنے پرآمادہ ہوگئے ہیں۔ دراصل وہ یہاں کی سماجی ہم آہنگی و بھائی چارگی کوبرباد کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔ شاہ نے جب یہ کہاکہ بنگال میں بدامنی و لاقانونیت کادور دورہ ہے تو بنرجی بھی مچل اٹھے کہااس کافیصلہ تو حکومت ہند کے دسترس میں ہے کہ وہ یہاں صدر راج کونافذ کرے ہم لوگ دستور ہند کامطالعہ کرچکے ہیں اورگورنر کی حدیں بھی جان چکے ہیں ۔ جنہوں نے کہاتھا کہ بنگال کے اضلاع میں بم سازی کی فیکٹریاں پورے طورپر کام کررہاہے۔
Comments are closed.