کولکاتا،20جولائی: ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ڈائمنڈ ہاربر کے ایم پی ابھیشک بنرجی نے ورچیول کانفرنس کے ذریعہ ریاست کے ۵ لاکھ نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ ہر دس پریوار کی ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لے کر ان کے لئے یومیہ ضرورت کے ساز و سامان کو ان کے گھر تک پہنچائیں اور ان دس پریوار کا واٹس ایپ کر کے ان کو پورٹل سے جوڑدیں اور اس پورٹل کی نگرانی خود وہ کرینگے ۔ ابھیشک نے پارٹی کے نوجوانوں کو یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ کچھ مہینے تک یہ خدمت خلق انجام دینا ہوگا۔ ترنمول کانگریس کے اس یوتھ لیڈر ابھیشک بنرجی کے اس مقصد کو اپنے طنز کا ہدف بناتے ہوئے ریاستی بی جے پی پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے یہ کہا کہ میں نے ورچیول کانفرنس پر ہی اس نوجوان کو دیکھا جسے ابھیشک بنرجی کے نام سے سبھی جانتے ہیں اب ان کے اندر سمجھداری آگئی ہے اور چار مہینے کے بعد انہوں نے اپنی شکل ہمیں دکھائی ۔ کہا کہ پانچ لوگوں کا اکٹھا کرکے شہر کی خدمت کریں گے دلیپ گھوش نے یہ حقیقت بھی بیان کیا کہ جب بد حال و بے سہارا لوگ مارے جا رہے تھے۔ ان کو راحت رسانی نہیں مل رہی تھی تب جناب کہاں پڑے ہوئے تھے کس کونے میں سو رہے تھے۔
Comments are closed.