Take a fresh look at your lifestyle.

سڑک حادثے میں 2شخص ہلاک

مالدہ 10اگست : کل رات ، علی پوردوار ضلع میں راجہ بھات کھاواکے قریب پامپو بستی کے علاقے میں ایک گاڑی بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ معلومات کے مطابق دو افراد میں سے ایک سیاحت کا تاجر اور دوسرا ریلوے ملازم ہے ۔کل رات ےہ لوگ 4پہےہ گاڑی سے جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاحت کے تاجر علی پوردوار بلدیہ کے علاقے اروند نگر کے رہائشی ہیں جبکہ ریلوے ملازم علی پورجنکشن ریلوے ڈویژن میں ملازم تھے۔ دونوں کل رات ذاتی کام سے نکلے تھے۔ ، واپسی کے دوران راجہ بھات کھاواکے علاقے پامپو بستی میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد لوگوں نے موقع پر پہنچ کر کال چینی تھانے کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے علی پوردور ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.