Take a fresh look at your lifestyle.

ٹریکٹراور بائیک کی ٹکر میں نوجوان فوت

0

مالدہ،25،جون :جمعرات کی سہ پہر مالدہ ضلع کے ہریش چندر پورتھانہ کے بارہ دواری بازار کے علاقے میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان براہ راست تصادم میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 36 سالہ کمال حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ہریش چندر پور پولس اسٹیشن کے دولت نگر علاقہ کا رہائشی تھا۔ آج سہ پہر وہ موٹرسائیکل سے ہریش چندر پور سے بارہ دواری جارہا تھا۔ راستے میں اسے مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کےلئے خستہ حال سڑک کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ اطلاع پا کرپولس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.