Take a fresh look at your lifestyle.

کار اور بائیک کی ٹکر میں دو زخمی

چینگڑا بادھا،13،جون : کوچ بہار ضلع میخالی گنج بلاک کے چنگڑاباندھا گرام پنچایت کے دھارلہ سیتوسے منسلک علاقے میں موٹرسائیکل اور کار کے درمیان براہ راست ٹکر کے دوران دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کافی تناو¿ پیدا ہوگیا۔ پولس اور مقامی ذرائع کے مطابق ، موٹر سائیکل سوار زخمیوں کے نام راجب الاسلام اور جینت رائے ہے ۔ دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 141 کامت چنگڑاباندھا علاقے کے رہائشی ہیں۔ معلومات کے مطابق آج صبح طوفان گنج سے آنے والی کار نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ کار سے ٹکرانے کے بعد موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں نوجوان وہیں گر پڑے۔ حادثے کے بعد قریبی لوگ زخمیوں کوچنگڑاباندھا پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی میخالی گنج تھانہ کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔ پولس نے کار کوضبط کر لیا جبکہ ڈرائیور مفرور ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.