کولکاتا،27،نومبر: جمعہ کے روز میٹروپولیس میں وی آئی پی روڈ پر کیسٹو پور کے قریب چلتی بس سے موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ تاہم ، آگ کے پھیلنے سے پہلے ہی تمام مسافر اتر گئے ۔ جس سے بڑاواقعہ ٹل گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اسی دوران موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں سوار کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم آتشزدگی سے بس اور بائک جل گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک بس ائیر پورٹ سے الٹا ڈانگہ کی طرف جارہی تھی۔ کیشٹو پور کے قریب اچانک اسکوٹی بس سے ٹکرا گئی۔ تیزرفتاری کی وجہ سے بس فوری طور پر نہیں رک سکی اور اسکوٹی کو گھسیٹ کرکچھ دور لے گئی ، اس دوران اسکوٹی کو آگ لگ گئی اور فوری طور پر آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مسافر بس سے نیچے اترے اور اطلاع محکمہ فائر کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔
Comments are closed.