کولکاتا،30نومبر:آنند پور تھانہ کے تحت ایک رہائشی کمپلیکس کی طرح 24منزلہ سے گر کر موت واقع ہو گئی۔ آج صبح اس رہائشی کمپلیکس کی5نمبر ٹاور کے نیچے سے ایک بچی کی خون میں لت پت لاش بر آمد ہوئی۔ معاملہ آج صبح ساڑھے 9بجے کا ہے موصولہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس ٹاور کی 24 منزلہ سے گرنے کی وجہ سے اس بچے کی موت ہو گئی اور پورا جسم خون میں لت پت تھا۔ آنند پور تھانہ کی پولس حادثے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ لال بازار کے محکمہ خفیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق وہ بچہ شہر کے ایک معروف انگریزی میڈیم اسکول میں بار ہویں جماعت میں زیر تعلیم تھا اور جس ٹاور کے نیچے اس کی لاش ملی وہاں ایک سائیکل بھی موجود تھی۔ یہ بھی خبر موصول ہو رہی ہے کہ اس لڑکے نے خود کشی کی ہے کہ اب پولس اس بات کا پتہ لگانے میں جٹ گئی ہے کہ اگر یہ معاملہ خود کشی کا ہے تو پھر کسی وجہ سے اس نابالغ لڑنے نے خود کشی کی۔ فی الحال پولس کے پاس ایسا کوئی ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے۔
Comments are closed.