Take a fresh look at your lifestyle.

ڈپریشن میں مبتلا شخص کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خود کشی

کولکاتا،4دسمبر: ایک63سالہ معمر شخص جس نے کوویڈ-19 کے سنگین ماحول میں نوکری گنوادی اس سے دل بر داشتہ ہو کر عالم ڈپریشن میں اس نے خود کی جان لے لی۔ اس نے چار منزلہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ سمترا سین نے جو گلف کلب روڈ کے ایک چار منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھا کوویڈ-19 میں اس نے اپنی نوکری گنوا دی تھی جس کی وجہ سے وہ برابر ڈپریشن میں رہا کرتا تھا۔ دماغی خلل سے تنگ آکر اس نے جمعہ کی شام چار بجے اپنی جان دیدی۔ بلڈنگ سے گرتے ہی مقامی لوگوں نے اسے خون میں لت پت دیکھا تو مقامی پولس کو اس کی ا طلاع کر دی۔ پولس آتے ہی سمترا سین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ بظاہر تو یہ خود کشی کا معاملہ تھا مگر پولس اب اپنی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.