Take a fresh look at your lifestyle.

آج سڑک حادثے کو لیکر پردھان پر حملہ

جلپائی گوڑی ،9اکتوبر: جلپائی گوڑی صدر بلاک میں ایک سڑک حادثے کو لیکر پنچایت پردھان پرحملے کاسنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ پاٹکٹا گرام پنچایت کے پردھان ہیمبروم کے ساتھ شدید مار پیٹ کی گئی۔ اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ میں پنچایت سربراہ ہیمبرم اورکوتوالی پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔ دونوں کو جلپائی گوڑی سپر اسپیشلٹی اسپتال سے کل رات ہی شمالی بنگال میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سنیچر کو اندرا گاندھی کالونی سے گوشالہ موڑ تک دفعہ 144 جاری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنچایت پردھان کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں میں سنگین چوٹیں ملی ہیں۔ اس واقعے کے بعد انہیں جلپائی گوڑی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ ایک طویل عرصے سے جلپائی گوڑی صدر بلاک کے پاٹ کاٹا گرام پنچایت میں پردھان کے عہدے پر ہیں۔ انہیں اس علاقے کا تجربہ کار ترنمول لیڈر بھی کہا جاتا ہے۔ انکی اس طرح مار پیٹ کے واقعہ نے ضلعی پولیس اور انتظامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سیاسی میدان میں بھی اس واقعہ کے حوالے سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا اس واقعہ کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے۔ جلپائی گوڑی ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس دیورشی دت نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک حادثے کے بعد پیش آیا۔ اس واقعہ میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔ تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.