Take a fresh look at your lifestyle.

ڈمپر کی زد میں آکر بائیک سوار جاں بحق مشتعل افراد کے ہاتھوں4 ڈمپر نذر آتش

سلی گوڑی،30جولائی: سلی گوڑی محکمہ کی پھانسی دیوا بلاک کے گھو ش پوکورعلاقے میں ریت سے لدے ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائیک سوار جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ، اسی علاقے کا رہائشی پرسنجیت سنگھ (35) بدھ کی رات گھوش پوکور کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے فوت ہوگیا۔ واقعے کے بعد لوگوں نے ریت سے لدے چار ڈمپر کو آگ لگا دی۔ تین ڈمپرجل کر راکھ ہوگئے جبکہ ایک ڈمپر کو جزوی نقصان پہنچاہے۔ یہاں موقع دیکھ کر ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسی دوران ، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد انچیت گپتا ، ڈی ایس پی (دیہی) پھانسی دیوا تھانہ پولس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ماتی گوڑا سے آئے دو فائر انجن موقع پر پہنچے اور آگ بجھانا شروع کردی۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ریت مافیا غیر قانونی طور پر اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں چلا رہا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ریت سے لدے ڈمپر تیز رفتار ی سے راستے پر گزرتے ہیں ،جس کی وجہ سے یہاں آئے دن حادثہ رونما ہوتا رہتا ہے۔ پولس نے کل رات نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا۔ ڈی ایس پی (دیہی) انچیت گپتا نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی اس کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.