Take a fresh look at your lifestyle.

موٹرسائیکل کے ٹرنک کو توڑ کر لاکھوں کی چوری

اسلام پور،31جولائی: شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور میں دن دہاڑے موٹرسائیکل کے ٹرنک کو توڑکر لاکھوں کی چوری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعہ کی سہ پہر اسلام پور مارکیٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک نوجوان بینک آف انڈیا کی اسلام پور برانچ سے رقم نکالتے ہوئے کسی کام کےلئے ایچ ڈی ایف سی بینک کے سامنے رک کرموٹرسائیکل سے اترا اور ایک دکان پر جانے لگا۔ اتنے ہی دیر میں اسکی موٹرسائیکل کے ٹرنک کو توڑ کراس میں رکھے ہوئے لاکھوں روپے چوری کر لئے۔نوجوان نے اس کی اطلاع اسلام پور پولس کو دی۔ صغیر عالم نامی اس نوجوان کا جو اگدی متی گرام پنچایت کے علاقے بنیا سے تعلق رکھتا ہے ، نے بتایا کہ اس کے پاس چار لاکھ 40 ہزارروپے تھے۔ انہوں نے یہ رقم چائے باغ کے مزدوروں کو اجرت دینے کےلئے بینک سے نکالا تھا۔ بینک سے پیسے نکالنے کے بعد ، وہ موٹرسائیکل کے ٹرنک میں پیسہ رکھ کر باگن جارہا تھا اس نے بتایا کہ بینک چھوڑتے وقت کوئی اس کے پیچھے آرہا ہے۔ موقع دیکھ کر اس نے واقعہ کو سر انجام دے دیا۔ تھانہ اسلام پورکی پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔تا دم تحریر کسی کی گرفتاری عمل میںنہیں آئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.